آسٹریلیا میں ای سگریٹ کیخلاف کریک ڈاؤن، ویپ پر پابندی

image

کینبرا: آسٹریلیا نے ای سگریٹ (ویپ) پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک سگریٹ کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ اور برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق آسٹریلیا نے تفریحی سگریٹ ’ویپ‘ پر پابندی عائد کر دی ہے اور الیکٹرانک سگریٹ کے قوانین کو مزید سخت کر دیا ہے۔

LIVE NOW: The Hon , Minister for Health & Aged Care Addresses the National Press Club of Australia on strengthening Medicare. Watch on @abcnews. pic.twitter.com/rfzICjXbrN

— National Press Club (@PressClubAust) May 2, 2023

میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں تمباکو کی صنعت کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد سب سے بڑا کریک ڈاؤن اس وقت کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکا جا سکے۔

آسٹریلوی وزیر صحت مارک بٹلر نے اس حوالے سے نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تمباکو کمپنیوں نے ایک اور نشہ آور پراڈکٹ اپنائی ہے جسے نئی پیکنگ میں تیار کرکے اور نکوٹین کے عادی افراد کی ایک اور نسل بنانے کے لیے اس میں ذائقہ شامل کیا گیا ہے۔

امریکہ نے ای سگریٹس پر پابندی عائد کر دی

انہوں نے کہا اب نئے قوانین کے تحت ویپز صرف فارمیسیز میں فروخت ہوں گے جس کو دواسازی کی طرح پیک کرنا لازمی ہو گا۔

مارک بٹلر نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا میں ویپنگ ایک تفریحی پراڈکٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کہ زیادہ تر نوعمروں اور نوجوانوں کو فروخت کیا جاتا ہے، یہ پراڈکٹ ہمارے بچوں کو نشانہ بناتا ہے، جو لولیز اور چاکلیٹ بارز کے ساتھ فروخت ہوتا ہے جب کہ ویپنگ اب ہائی اسکولوں میں ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

Vaping was sold as a therapeutic product to help long-term smokers quit, not a recreational product – especially not one targeted to our kids.https://t.co/0Aequnyn9F

— Mark Butler MP (@Mark_Butler_MP) May 1, 2023

آسٹریلیا کے وزیر صحت نے کہا ویپنگ کا معاملہ اب پرائمری اسکولوں میں بھی بڑھ گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے نوجوان اس کا انتہائی کم استعمال کریں۔

حکومت نے الیکٹرانک سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت دے دی

اعداد و شمار کے تحت آسٹریلیا میں 18 سے 24 برس کی عمر کے 22 فیصد نوجوان ایک بار ای سگریٹ یا ویپنگ کا استعمال کرتے ہیں، نکوٹین سے تیار کردہ ویپنگ بلیک مارکیٹ سے بھی خریدا جاتا ہے جو کہ آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے۔

سگریٹ نوشی پر ہزاروں ڈالر جرمانہ

آسٹریلوی حکومت آئندہ ہفتے وفاقی بجٹ میں تمباکو اور ویپنگ سے ہونے والے نقصانات سے حفاظت کے اقدامات کے لیے 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مختص کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.