میرا ہاتھ ٹوٹ گیا۔۔ کانسرٹ کے دوران مداح کی ارجیت سنگھ کو زخمی کرنے کی ویڈیو ! گلوکار نے غصے میں کیا کیا؟

image
'

“ایک آرٹسٹ اپنے چاہنے والوں کی محبت میں دل سے پرفارم کرتا ہے۔ میں آپ لوگوں کے لئے 4 گھنٹے بنا رکے گانا گاتا رہا مجھے امید نہیں تھی اپنے مداحوں سے کہ وہ ایسا کریں گے۔ میرا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ مہربانی فرما کے آرٹسٹ کی عزت کریں۔ گانا انجوائے کریں مگر اخلاقیات کے دائرے میں یہ پاگل پن ہے‘‘

یہ کہنا ہے گلوکارارجیت سنگھ کا جن کا گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح نے ہاتھ کھینچ لیا اور وہ زخمی ہوگئے۔ ویڈیو دیکھیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب ارجیت مہاراشٹرا میں لائیو پرفارمنس دے رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجیت سنگھ پرفارم کررہے ہیں کہ اچانک خاتون مداح ان سے بات کرنے لگیں اور پھر ان کا ہاتھ کھینچ لیا۔ گلوکار زخمی ہونے کے باوجود اپنی پرفارمنس دیتے رہے

البتہ واقعے کے بعد ارجیت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداح کے اس رویے کی مذمت کی جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی خاتون مداح کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.