پاکستان میں ہوائی سفر اب اور بھی سستا کیونکہ ۔۔ جانئے کونسی ایئرلائن نے کرائے مزید کم کردیئے؟

image

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو سفر کی سستی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فلائی جناح نے اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے سستی سہولیات فراہم کردیں۔

یکم نومبر 2022 سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کرنے والی فلائی جناح کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

فلائی جناح ایک پاکستانی پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے۔ کراچی میں قائم، فلائی جناح ایئر عربیہ کے ذریعے چلائے جانے والے کامیاب معاشی کاروباری ماڈل کی پیروی کرتی ہے اور یہ ملک کی پانچویں نجی ایئرلائن کمپنی ہے۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی تا اسلام آباد پاکستان کے مصروف ترین فضائی راستوں میں سے ایک ہے۔ فلائی جناح نے حکمت عملی کے ساتھ اس روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کی ہیں جو دونوں شہروں کے درمیان تیز سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد روٹ پر روزانہ دو پروازیں چلائی جاتی ہیں جو مسافروں کے لیے سہولت کو یقینی بناتی ہیں  اورفلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد پروازوں کے ٹکٹ کی قیمتیں 13999روپے سے شروع ہوتی ہیں جبکہ مسافروں سے 10 کلو وزن پر کوئی پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.