خاندان میں پہلے بچے کا آئی کیو لیول دیگر بچوں سے زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

image

خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کو ہر ایک سے خوب لاڈ ملتا ہے جبکہ انہیں خاندان میں ایک بہت ہی خاص مقام بھی حاصل ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے ذریعے یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاندان میں پہلے بچے کا آئی کیو لیول (ذہانت کا معیار) دیگر بچوں سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقات میں 20 ہزار لوگوں نے حصہ لیا،جس سے معلوم ہوا ہے پہلے بچے کا آئی کیو دوسرے بچے سے 1.5 گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے تیسرے بچے سے زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر خاندان کے حوالے سے کہنا مشکل ہے لیکن تحقیق نے اوسطاً نتیجہ اخذ کیا ہے،تحقیق میں اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول زیادہ ہونے کی وجہ ماں باپ کی زیادہ توجہ ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنے پہلے بچے کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.