کراچی، خطرناک ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

image

کراچی: شہر قائد ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے ہدایات (ایڈوائزری) جاری کر دی ہیں۔

صوبائی محکمہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں سفارش کی گئی کہ کسی بھی بخار کے علاج کے لیےغیرضروری طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات نہ دی جائیں اور Azithromycin نامی دوا کو بھی غیر ضروری طور پر تجویز نہ کیا جائے۔

محکمہ صحت سندھ نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد ہی دی جائیں۔

ماہرین نے جاری ایڈوائزری کے تحت ویکسی نیشن سے محروم بچوں کو فوری طور ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.