زندگی بھر دُعا کی کہ موت کعبہ میں آئے ۔۔ 96 سالہ خوش قسمت خاتون جنہوں نے سٹریچر پر طواف کیا اور انتقال کرگئی

image

96 سالہ خاتون سٹریچر پر طواف کیا اور انتقال کرگئیں۔ ان کی طواف کرتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 2019 کا ہے جب ایک بزرگ خاتون انتہائی بیماری کی حالت میں کعبہ گئیں اور طواف کرتے ہوئے ان کی روح کوچ کرگئی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق خاتون کو ڈاکٹر جواب دے چکے تھے کہ اب یہ زیادہ وقت زندہ نہیں رہ سکیں گیں جس پر خاتون نے گھر والوں سے اپنی آخری خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے کعبہ کا طواف کرنا ہے ایک مرتبہ اپنی آنکھوں سے کعبہ کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ اہلِ خانہ نے ان کی خواہش کی تکمیل کی اور جوں ہی طواف مکمل ہوا خاتون انتقال کرگئیں۔

خاتون کی خوش قسمتی پر ہر کوئی رشک کر رہا ہے اور اپنے لیے دعائیں کر رہا ہے کہ اللہ ایسی موت ہر مسلمان کو نصیب کرے کہ کعبہ آنکھوں کے سامنے ہو اور روح کو خُدا اپنے پاس بلا لے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.