والد کو مجھ سے شدید نفرت تھی کیونکہ۔۔ مشہور بھارتی اداکاروں اور ان کے والدین کے درمیان دوستی کیسے ہوئی؟

image

اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور بھارتی ڈرامہ اداکارہ کرشمہ تنا نے بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس سے کافی توجہ سمیٹی تھی۔

کرشمہ تنا نے اپنے ایک انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق کچھ ایسا کہا تھا جو کہ صارفین سمیت مداحوں کو بھی خوب حیران کر گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں پیدا ہوئی، تو میرے والد نے مجھے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا، یہاں تک کہ میں کئی ماہ تک والد کے پیار سے محروم رہی۔

میں نے اپنے والد کو ایک بات کہی تھی کہ میں ہر وہ چیز کروں گی، جو آپ اپنے بیٹے سے امید لگائے بیٹھے ہو۔

دوسری جانب بھارتی اداکار جان ابراہم اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں جان ابراہم کا کہنا تھا کہ میرے والد میرے لیے سب سے بڑے ہیرو ہیں، اس لیے نہیں کہ وہ میرے والد ہیں۔ بلکہ وہ ایک سیدھے سادھے انسان ہیں جو ہمیشہ سماج کی مدد کرتے اور کبھی ایسا برتاؤ کرتے دکھائی نہیں دیے جو آج کل ہم کرتے ہیں۔

اداکار سلمان خان بھی ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں لیکن والد سے بیٹے کی بانڈنگ سب کو بھا جاتی ہے۔

ایک وقت تھا جب والد اپنے پیروں پر بیٹے ہمراہ ساتھ چل کر محفل میں شرکت کرتے تھے، تاہم ب کمزوری اور بڑھاپے کے باعث سلیم خان آرم کو ترجیح دیتے ہیں۔

والد کی دوسری شادی پر بیٹے کو افسردگی تو ہوئی تھی مگر ولد کی خاطر اسے بھی قبول کر لیا تھا، اسی طرح سلمان خان کی گرفتاری کا وقت والد اور والدہ پر تکلیف دہ گزرا تھا، یہی وجہ ہے کہ سلمان اب بھی والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

اداکار گووندا کی زندگی میں بھی کچھ ایسا ہوا تھا جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ آج تک خوب حاصل کرتے ہیں۔ گووندا اور ان کے والد آرن کمار دونوں ہی اپنے وقت کے بہترین اداکار مانے جاتے ہیں۔

آرن کمار نے 1941 میں نرملا دیوی سے شادی کی تھی جو کہ شادی سے پہلے مسلمان تھیں، اپنا مذہب تبدیل کیا اور شاید کی، لیکن شادی کے بعد جب گووندا اس دنیا میں آںے والے تھے تو والدہ نے مذہبی راہ اختیار کرلی۔

جس کے بعد وہ شوہر سے بھی دور ہونے لگیں، مذہبی راہ اختیار کرنے کے بعد شوہر کے قریب نہیں آتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ شوہر اس سب کا ذمہ دار گووندا کو سمجھتے تھے۔ اپنی زندگی میں آرن کمار نے گووندا کو اپنا بیٹا تک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

لیکن زندگی کے آخر سالوں میں گووندا سے اپنے والد کی قربت بڑھ گئی تھی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.