رجب طیب اردوان ایک بار پھر ترکیے کے صدر منتخب

image

رجب طیب اردوان ایک بار پھر ترکیے کے صدر منتخب ہوگئے ۔

ترکیے میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے 50فیصد سے زیادہ ووٹ لیے، مدمقابل کمال قلیچ 47فیصد ووٹ لے سکے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رجب طیب اردوان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر اردوان چندعالمی رہنماوں میں سے ایک ہیں جو مسلمانوں کیلئے ایک پرجوش آواز ہیں،صدر اردوان مظلوم مسلمانوں کیلئے طاقت کا ستون ہیں۔

انتخابات میں کامیابی ترک عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے،پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے۔

دوسری جانب امیر قطر تمیم بن حماد نے بھی رجب اردوان کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارکباددی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.