انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

image
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انڈین حکومت کی درخواست پر ایک نامور مسلم نیوز پیج کو ملک میں بند کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انسٹاگرام پر ’مسلم‘ کے نام سے اس پیج کے 67 لاکھ فالوورز ہیں جس پر مسلمانوں کے حوالے سے خبریں نشر کی جاتی ہیں۔

انڈین حکومت کے سوشل میڈیا پیج کو بند کروانے کے اقدام کو ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس انسٹاگرام  پیج پر کلک کرنے کی صورت میں صارفین کو یہ پیغام دیکھنے کو ملتا ہے، ’اس اکاؤنٹ تک انڈیا میں رسائی حاصل نہیں ہے، کیونکہ ہم نے اس اکاؤنٹ کو محدود کرنے کے لیے قانونی درخواست پر کارروائی کی ہے۔‘

اس حوالے سے انڈین حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل حالیہ چند دنوں میں پاکستانی اداکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی انڈیا میں بند کیے جا چکے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ کے بانی اور یڈیٹر ان چیف امیر الخطاطبی نے جاری بیان میں کہا کہ ’مجھے انڈیا میں اپنے فالوورز سے ہزاروں پیغامات، ای میلز اور کمینٹس موصول ہوئے ہیں کہ وہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔‘

انہوں نے مزید کہ ’میٹا نے ’مسلم‘ کا اکاؤنٹ انڈین حکومت کی درخواست پر بند کر دیا ہے۔ یہ سینسرشپ ہے۔‘

میٹا کمپنی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے تاہم ترجمان نے اے ایف پی کو کمپنی کی پالیسی پڑھنے کا کہا جس میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ حکومت کے خیال میں اگر سوشل میڈیا  پیج پر مواد ’مقامی قانون‘ سے مطابقت نہیں رکھتا تو متعلقہ حکومت کی درخواست پر اس کو بند کیا جا سکتا ہے۔

میٹا کی پالیسی کے مطابق حکومتی درخواست پر اکاؤنٹ بند کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

مسلم نامی انسٹاگرام پیج پر مسلمانوں سے متعلق خبریں نشر کی جاتی ہیں اور اس حوالے سے اس کو سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ، ’جب ممالک اور پلیٹ فارمز میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم طاقتوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا کام ٹھیک سے کر رہے ہیں۔‘

انڈیا نے مبینہ طور پر ’اشتعال انگیز‘ مواد پھیلانے پر پاکستانی خبر رساں اداروں سمیت متعدد یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

حالیہ دنوں میں سابق کرکٹ کپتان اور وزیراعظم عمران خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی انڈیا میں بند کر دیا گیا۔

بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور انڈین فلموں کے لیے گائیکی کرنے والے سنگر عاطف اسلم کے اکاؤنٹس تک بھی انڈیا میں رسائی مسترد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم، محمد رضوان، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی انڈیا میں بند ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان آن لائن پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تبادلہ بھی عروج پر دیکھا گیا ہے۔

 پہلگام حملے کے بعد سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

انڈین حملوں اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے حوالے سے بھی دونوں طرف کے صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر فیک ویڈیوز اور امیجز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ا نڈیا اور پاکستان کو لڑائی روکنے کا کہا اور مفاہمت میں کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.