گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن قرار

image

لاہور: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے گرفتار خواتین سے ناروا سلوک کے پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے شرپسند حملوں میں ملوث خواتین کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کی جا رہی بلکہ ایک نام نہاد سیاسی پارٹی اپنے مذموم مقاصد کے لیے گرفتار خواتین سے متعلق زہریلا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قید 9 مئی کے واقعات میں ملوث خواتین سے قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے اور قیدی خواتین خود بھی اس چیز کی گواہی دے رہی ہیں۔ پولیس جیلوں میں قید خواتین کو قانون کے مطابق شائستگی سے ڈیل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عامر میر نے کہا کہ 9 مئی کی شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے سے سستی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ عوام شرپسندوں کی سرپرستی کرنے والے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی دکان چلانے والے بلوائی کو شرم کرنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.