نہر کا رنگ اچانک تبدیل، حکومت پریشان

image

روم: اٹلی کے شہر وینس کی عالمی شہرت یافتہ نہر میں پانی کا رنگ اچانک سبز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے تاریخی شہر وینس کی عالمی شہرت یافتہ گرانڈ کینال میں پانی کی رنگ اچانک تبدیل ہو گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کر کے صورتحال کا جائرہ لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

نہر کا رنگ سبز ہونے سے متعلق معلومات میں ناکامی کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی البتہ نظر آیا کہ سبز رنگ کا گولا صبح ساڑھے 9 بجے ظاہر ہوا جو پھیلتا چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کی جانب سے نہر میں کشتی چلانے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی لیکن کوئی خاصل معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔

مقامی سٹی کونسل کے رکن اینڈریا پیگورارو نے فوری طور پر اس کا الزام ماحولیاتی کارکنان پر لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اینوائرنمٹ ایکٹوسٹوں کا کام ہے جو حالیہ مہینوں میں اٹلی کے ثقافتی اور تاریخی ورثوں پر حملے کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.