صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف

image

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا جو “واٹس ایپ یوزرنیم” کے نام سے ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

جس سے ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچر کے ذریعے اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رپورٹ کے مطابق اس آپشن سے مشہور افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اپنا نمبر ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اور غیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اسی لیے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا تاہم اندازہ ہے کہ اس کا مقصد فون نمبر چھپانا، پرائیوٹ روابط یا کچھ اور ہو تاہم یہ ایک بہترین فیچر ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.