اچھا مذاق بنایا ہوا، طلاق کے بعد دوستی کر لو تاکہ ۔۔ رشتہ ختم ہونے کے بعد بھی کرشمہ کپور کے سابق شوہر کے ساتھ کھانا کھانے پر عوام پھٹ پڑی

image

طلاق کے بعد شوہر سے دوبارہ ملنے لگیں۔ جی ہاں یہ حرکت بھارت کی سپر اسٹار کرشمہ کپور نے کی ہے۔

جو فلمی دنیا سے تو آجکل دور ہیں پر اکثر شوبز انڈسٹری کی پارٹیوں میں شرکت کرتے نظر آ تی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہمیشہ اپنے کسی نا کسی عمل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب ان کی ایک اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ یہ اپنے سابق شوہر سنجے کپور کے ساتھ ہوٹل سے باہر آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ رات کے کھانے پر ملے تھے، اس وقت ان کے ساتھ ان دونوں کے بچے اور سینئر اداکار چنکی پانڈے کی چھوٹی بیٹی بھی موجود تھی۔

مزید یہ کہ اب اس عمل پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایک صارف تو کہتے ہیں کہ اچھا مذاق بنایا ہوا ہے انہوں نے پہلے شادی کروم پھر طلاق لو اور بعد میں دوستی کر لو۔ تو دوسری طرف کچھ لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں کہ آج اتنے سالوں بعد بھی ان میں دوستی ہے ، یہ تو اچھی بات ہے۔

یاد رہے کہ 2003 میں کرشمہ کپور نے مشہور و معروف کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی اور 2016 میں ان کا طلا ق ہو گیا۔ ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام کیان اور سمائرا ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.