3 مرتبہ ٹوٹی شادی، 2 مرتبہ ہوا کینسر ۔۔ سنہرے دور کی مقبول اداکارہ رانی کی زندگی کا دردناک خاتمہ، موت سے پہلے کون سی خواہش پوری ہوئی؟

image

ماضی کی مشہور اداکارہ رانی بیگم سلور اسکرین پر اپنی بہترین پرفارمنسز سے پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام ناصرہ تھا مگر 1962 میں انہوں نے رانی کے نام سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ رانی کی مشہور فلموں میں دیور بھابی، بہن بھائی، میرا گھر میری جنت، بابل اور سونا چاندی، انجمن شامل ہیں جن سے ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا۔ انہیں 1972 کی فلم امراو جان ادا میں یادگار ڈانس کی وجہ سے پاکستانی ڈانس کوئن بھی کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے تین شادیاں کیں، دو مرتبہ کینسر کا شکار ہوئیں اور آخر میں صرف ایک خواہش پوری کرکے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

رانی کو اداکارہ بنانے میں گلوکارہ مختار بیگم نے مدد کی۔ رانی مختار بیگم کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں چونکہ مختار کی کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کا ڈرائیور غریب تھا، اس لئے گلوکارہ نے رانی بیگم کو گود لے لیا ۔ وہ رانی کو اپنی طرح گلوکارہ بنانا چاہتی تھیں، مگر ان میں اداکاری کا فن تھا جس کو تراشا بھی مختار بیگم نے ہی تھا۔

فلم انجمن میں رانی کی ایسی اداکاری تھی کہ ڈائریکٹر حسن طارق ان پر فدا ہوگئے ۔ حسن طارق شادی شدہ تھے، انہوں نے تیسری مرتبہ رانی بیگم سے شادی کی ۔ اور ان دونوں کی ایک بیٹی رابعہ ہیں۔ وہ فلموں میں کام کرتی رہیں۔ اس کے بعد فلم پروڈیوسر میاں جاوید نے ان سے شادی کی لیکن جب رانی کو کینسر ہوا تو شوہر نے چھوڑ دیا۔ دوسرے شوہر سے طلاق کے بعد رانی بیگم لندن اپنے علاج کیلئے چلی گئیں ۔ علاج کے دوران کرکٹر سرفراز نواز سے ملیں جو ان کے بہت بڑے مداح تھے۔ آخر کار اداکارہ نے تیسری مرتبہ سرفراز نواز سے شادی کی کرکٹر جب الیکشن میں کھڑے ہوئے تو اداکارہ نے ان کیلئے مہم چلائی اور انہیں جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

لیکن کرکٹر نے بھی ان کو دھوکہ دے دیا اور طلاق ہوگئی۔ رانی کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی میں بیٹی کی شادی ہو جائے اس کا گھر بس جائے۔ ان کی یہ خواہش پوری ہوئی اور اس کے بعد 27 مئی 1993 کو یہ مشہور اداکارہ دنیا سے رخصت ہوگئیں


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.