صحافی سمیع ابراہیم چھ روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے, گھر پہنچ کر انہوں نے کیا پیغام دیا؟

image

گزشتہ دنوں پاکستان میں بول چینل سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی سمیع ابراہیم لاپتہ ہوگئے تھے۔ البتہ بی بی سی کی خبر کے مطابق سمیع ابراہیم 6 دن لاپتہ رہنے کے بعد اب واپس اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

واپسی کے بعد سمیع ابراہیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر “الحمداللہ“ لکھا جس کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔ البتہ شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سمیع ابراہیم فی الحال ایک مقامی نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے سمیع ابراہیم کی اسلام آباد سے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ اس کے علاوہ اس سے چند دن پہلے صحافی عمران ریاض بھی لاپتہ ہوئے ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.