عید قرباں اور جانوروں کے بھاگنے وٹکریں مارنے کا وقت قریب آتے ہی سوشل میڈیا پر جانوروں کی دلچسپ ویڈیوز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے لیکن آج جو ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں وہ قربانی کیلئے نہیں بلکہ ویسے گھر میں پالی جانیوالی گائے کی ہے۔
گاؤں دیہاتوں کے علاوہ شہروں میں بھی اکثر لوگ گائے بھینسیں پالنے کا شوق رکھتے ہیں اور ان گائیں بھینسوں کو چہل قدمی کیلئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بظاہر معصوم نظر آنے والی گائیں اکثر خاموشی سے سر جھکا کر گھومتی نظر آتی ہیں لیکن کبھی کبھی مستی کے موڈ میں شرارت بھی کرجاتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں ہوا۔ ایک شخص گلی میں اپنے کسی کام میں مصروف تھا کہ ایک چہل قدمی کرتی گائے اس کے قریب آئی۔ پہلے تو گائے نے ماحول کا جائزہ لیا اور پھر اچانک اس شخص کو ٹکر مارکر دن میں تارے دکھادیئے۔
عید قرباں کے قریب اس طرح کے مناظر عام دیکھنے کو ملتے ہیں اور لوگ قربانی کے جانوروں کی ان حرکتوں سے بہت محظوظ بھی ہوتے ہیں لیکن ایسے آزاد گھومنے والی گائیں کی یہ شرارت اس شخص کو ہمیشہ یاد رہے گی۔