مسلمان لڑکی کی عزت غیر مسلموں نے بچائی۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے جس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کر دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک انگریزوں کے ملک میں لڑکیوں کا فٹبال کا مقابلہ چل رہا تھا۔ جس میں چند مسلمان لڑکیاں بھی کھیل رہی تھیں۔
تو جیسے ہی مسلمان لڑکی کے پاس فٹبال آئی تو پہلے تو اس سے کوئی بھی یہ چھین نہیں پا رہا تھی لیکن اسی دوران غلطی سے ساتھ کھیلنے والی ہی ایک لڑکی کا ہاتھ اس کے سر پر لگ گیا جس سے مسلمان بہن کا اسکارف اتر گیا تو فوراََ زمین پر بیٹھ گئی اور اپنے ہاتھوں سے اسے ٹھیک کرنے لگی تاکہ بال نہ دکھ پائیں۔
ایسے میں ایک دم سے غیر مسلم لڑکیوں نے ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مخالف ٹیم کی اس کھلاڑی کے چاروں طرف آ کر کھڑی ہو گئیں۔
تاکہ یہ آسانی سے اپنے اسکارف کو باندھ سکے اور شائقین میں مداحوں میں سے بھی کسی غیر کی نظر پڑے۔ اس عمل نے یہ بتا دیا کہ ایک چھوٹا سا نیک عمل انسان کو دین و دنیا میں کامیاب بنا دیتا ہے۔