گرمی میں حکومتی نوازشات کی برسات ۔۔ آج سے پیٹرول، آٹا، گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگئی؟

image

حکومت نے جون کے گرم موسم میں غربت کے مارے عوام پر نوازشات کی برسات کردی، ملک میں آٹا، گھی، کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہوگیا۔

وزیراعظم کی جانب سے آٹے کے بحران سے متعلق نوٹس کے بعد خیبر پختونخوا کی مارکیٹوں میں 20 کلو کے تھیلے میں 700 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی ہے۔ پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 300 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 600 روپے میں فروخت ہورہا ہے

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کے بعد گھی کی قیمت 585روپے سے کم ہوکر517 روپے فی کلو ہوگئی ہے، بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی 68روپے تک کمی کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 93روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی وجہ سے کوکنگ آئل کی قیمت 610 روپے سے کم ہوکر517 روپے ہوگئی، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے یکم جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے کمی کردی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 270 سے کم کر کے 262 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 258 سے کم کر کے 253 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 152 سے کم کر کے 147 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 164.70 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

15 مئی کو وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اطلاع دی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.