رویت ہلال بِل منظور، چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر قید اور جرمانہ

image

ملک بھر میں عید کے موقع پر چاند دیکھنے کا معاملہ دورِ حاضر میں بھی ایک پیچیدہ مسئلہ سمجھا جاتا ہے، حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے پاکستان رویت ہلال بل 2023 قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ بل کے مطابق 15 رکنی وفاقی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔

قومی اسمبلی میں منظور کردہ بِل کے مطابق وفاقی رویت ہلال کمیٹی میں چاروں صوبوں  سے 2,2 علمائے کرام جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک ایک علماء شامل ہوں گے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

رویت ہلال بل کے مطابق چاند دیکھنے کی چھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح عید کے موقع پر چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری کمیٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

وفاقی کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کیلئے ایم اے اسلامیات اور 15 سال تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی کمیٹی میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کی بھی نمائندگی ہوگی جبکہ کمیٹی کی معیاد 3 سال رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.