یہ تو مالک کو بھی نہیں چھوڑتے ۔۔ قربانی کے جانوروں کی شرارتوں کی دلچسپ ویڈیو

image

عید الاضحی قریب آتے ہی ملک میں قربانی کیلئے لائے جانے والے جانوروں کی دلچسپ ویڈیوز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

عید قرباں کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سنت ابراہیمی کے مطابق جانور قربان کئے جاتے ہیں۔

گاؤں دیہاتوں میں تو لوگ جانور اپنے گھروں پر ہی پال کر قربان کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شہروں میں عید کے موقع پر ہی جانور لائے جاتے ہیں اور اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج چکی ہیں۔

ہر سال ملک کے مختلف علاقوں سے کراچی کی مویشی منڈیوں میں جانور لائے جاتے ہیں، اس موقع پراکثر بدمست جانوروں کے رسیاں تڑواکر بھاگنے کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ کراچی میں قربانی کیلئے لائے جانے والے جانور کیسے بیوپاریوں کو بھی تگنی کا ناچ نچاتے ہیں۔

عید الاضحی جون کے آخر میں متوقع ہے اور اس سلسلے میں شہریوں نے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور آئندہ چند روز میں شہر شہر گاؤں گاؤں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ جائینگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مہنگائی کی وجہ سے قربانی کی شرح ماضی کے مقابلے میں کم رہی تھی تاہم اس بار امید ہے کہ ماضی کی طرح ہی جوش و خروش کے ساتھ قربانی کی جائیگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.