اسلام آباد، راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے ہزاروں آبی حیات مار دیے گئے، 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں زہریلے کیمیکل سے آبی حیات مارنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھلیاں مرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھیں۔

راول ڈیم واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کر لیا گیا۔ راول ڈیم میں کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے پہلے بھی واقعات ہو چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ کئی سے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈیم کے پانی کو زہر آلود کر کے مچھلیوں کو مارا جاتا ہے۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ راول ڈیم سے راولپنڈی کے 40 لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.