فنانشل ایپلی کیشن سے تمام ٹرانزیکشن پر 5 روپے فیس عائد

image

ملک میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی نے فنانشل ایپلی کیشن جیز کیش سے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشن کرنے پر پانچ روپے ٹرانزکشن فیس عائد کردی۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی فیس جون 2003 سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق جیز کیش سے ہونے والی ٹرانزکشن سے ریٹیلر اور صارف کو پانچ روپے اضافی ٹرانزکشن ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے پہلے کسی قسم کے کوئی چارجز نہ تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے ایک کروڑ سے زائد صارفین کو فی ٹرانزکشن پانچ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے،

کمپنی کے ترجمان خیام صدیقی نے بتایا اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے مورخہ12مئی2023کے سرکلر کے ذریعے، M-Walets میں کیش ڈپازٹ پر لین دین کی رقم کا 0.5%، یا PKR 100، جو بھی کم ہو، چارج کرنے کا بندوبست کیا۔

صارفین کو اس حوالے سے پیشگی اطلاع JazzCash ویب سائٹ کے ذریعے یقینی بنائی گئی تھی اور خوردہ فروشوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.