سندھ حکومت کا کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

image

سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہکینجھر جھیل 24 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی کی جدید ریزورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا، صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.