میں پاکستان تحریک انصاف میں ہی ہوں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔

ضلع کچہری اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔

سنجیدہ مذاکرات کیلئے بات کریں گے، ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے۔ جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.