لاہور کے میو ہسپتال میں ٹیسٹ کٹس ختم، کسی قسم کا ٹیسٹ نہیں ہوسکے گا

image

لاہور کے بڑے اور قدیمی میو ہسپتال میں ادویات کے بعد ٹیسٹ کٹس بھی ختم ہوگئیں، ہسپتال کی لیبارٹری کے مطابق کٹس نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا ٹیسٹ نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا میو ہسپتال ٹیسٹ کٹس کی قلت کے باعث بحران کا شکار ہوگیا۔ میو ہسپتال میں اسٹنٹ، ادویات اور ایکسرے فلموں کے بعد ٹیسٹ کٹس بھی ختم ہوگئیں۔ کنگ ایڈورڈ اور میو اسپتال کی لیبارٹری نے ایک ماہ سے کٹس نہ ملنے پر انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پیشاب، مثانہ، کولیسٹرول، ٹوٹل پروٹین اور دیگر ٹیسٹ کٹس ختم ہونے کے بعد اب ہسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مختلف اشیاء کی قلت کا علم ہے۔ مالی سال کا آخری ماہ ہونے کے باعث کچھ مسائل آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ جلد تمام ہسپتالوں میں جاری ادویات اور مختلف اشیاء کی قلت دور ہو جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.