پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ؟ ملک بوستان نے نئی اُمید دلا دی

image

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ملک میں ڈالر مزید سستا ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دور دور تک نشان نہیں ہے، منفی پروپیگنڈا کرنے والے خدا کا خوف کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ ہمارے پاس سپلائی 5 سے 7 ملین ڈالرز ہے، مارکیٹ میں اتنا والیم نہیں تھا، جب ڈالر کی طلب آئی تو نرخ بڑھنے ہی تھے۔ڈالر 315 سے 320 روپے کے درمیان چلا گیا تھا۔

عازمینِ حج کے لیے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ ہے تاہم عید پر اوور سیز پاکستانی آئیں گے اور بیرون ممالک سے کرنسی آنے کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ گرے گا۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کسی حال میں خوش نہیں ہوتی، حکومت ڈالر کے ریٹ بڑھاتی ہے تو کہتے ہیں کیوں بڑھا رہے ہیں؟ حکومت ڈالر کے ریٹ نہیں بڑھاتی تو کہتے ہیں نرخ بڑھا کیوں نہیں رہے؟۔

ملک میں 10 ارب ڈالرز زرِ مبادلہ موجود ہے، 28 ماہ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہوا ہے،اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے کہ بینک کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے، آئی ایم ایف روز نیا مطالبہ کرتا ہے، ان کی وجہ سے تھوڑا مشکل وقت آیا ہوا ہے، 6 ماہ سے ڈیڈ لاک ہے تاہم امید ہے کہ آئی ایم ایف کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.