گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنوائیں؟ نادرا نے لمبی لائنوں میں لگنے سے بچنے کے لیے کونسی آسان سروس شروع کردی؟

image

نادرا نے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنانے کی آسان ترین سروس پاکستان بھر میں شروع کر رکھی ہے لیکن کراچی والے اس سے محروم تھے مگر اب کراچی والوں کے لیے بائیکر سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) کی جانب سے اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں بھی نادرہ بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا بائیکر سروس کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کی اجراء اور تصدیقی عمل گھر پر بیٹھے بھی ہوگا۔ اس سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے مختلف مراحل کیلئے گھروں پر بلوا کر سہولت حاصل کرسکیں گے۔

لیکن اس عوام دوست بائیکر سروس کے تحت سہولت کے دوران عام فیس کے مقابلے میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔ مگر عملہ گھر پر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگر مراحل مکمل کرے گا۔ جس کے باعث شہریوں کو نادرا دفاتر میں انتظار کی زحمت سے نجات مل سکے گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.