انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیا، جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021ء کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے، معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔
جیک لیچ کے ایشیز سیریز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ 35سالہ معین علی نے 67ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔