یہ تو بینظیر کی طرح بولتی ہیں اور ۔۔ آصفہ بھٹو نے جیالوں کو بی بی کی یاد دلادی، ویڈیو وائرل

image

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے پی پی کے جیالوں کو بینظیر بھٹو کی یاد دلا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آصفہ بھٹو نے کل کشمیر کے ضلع باغ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ہو بہو اپنی والدہ کی طرح بولتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اُنہیں آصفہ بھٹو کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگا کہ جیسے بی بی قوم سے خطاب کر رہی ہیں۔

3 فروری 1993 کو لندن میں پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے سیاست اور سوشیالوجی میں ڈگری حاصل کی، انہوں نے یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

1994 میں ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی ایک بڑی مہم شروع کی،آصفہ بھٹو زرداری پہلی پاکستانی بچی تھیں جنھوں نے سب سے پہلے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

سیاسی ماحول میں پرورش پانے والی آصفہ بھٹو سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور باقاعدگی سے سیاسی امور پر تبصرے کرتی ہیں۔گزشتہ سال ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے بعد انہوں نے اپنے سیاسی کا آغاز کیا تھا۔

اب 8 جون کو کشمیر کے ضلع باغ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے دوران بھی وہ انتخابی مہم میں شریک ہیں اور کل پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.