عوام تیاری کرلیں کیونکہ ۔۔ اب بینک سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

image

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کیلئے گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دگنا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پاکستان بزنس کونسل نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےکی سفارش کی ہے۔

اس سے قبل نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا تاہم اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے جبکہ گاڑی کی خریداری پر انجن کپیسٹی کے بجائے خریداری رسید پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

بجٹ میں تجارتی خسارہ 28 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہوگا ، انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپےفی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملکی برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا تخمینہ 58 ارب 70 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.