نان فائلرز کے لئے ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز

image

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے آٹو سیکٹر کے لئے تجاویز دی ہیں کہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے گاڑیوں پرٹیکس میں اضافے،گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس میں دوگنا اضافے اور انجن کپیسٹی کی بجائے خریداری رسید پر ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکالنے پر پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے واضح رہے کہ نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مزید دس روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے حکومت کو 870 ارب روپے حاصل ہوں گے اور حکومت اس رقم سے پنشن میں 30 فیصد تک اضافہ کرنا چاہتی ہے،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنشن میں اضافے کیلئے آئندہ مالی سال میں 780 ارب روپے کی ضرورت ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.