پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی منظوری

image

روائتی دشمن بھارت کی جانب سے بارہا درخواست بازی کے باوجود پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف سے دھتکارے جانے کے بعد بھارت کو عالمی مالیاتی میدان میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کے لیے قرض کی قسط کی منظوری دی جس کو حکومتِ پاکستان نے سراہا اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا احسن فیصلہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافی پروگرام کی منظوری دے دی۔ اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے پروگرام کے لیے بھی رقم دی جائے گی۔ اس سے قبل، بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی خبرسامنے آئی تھی کہ بھارت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستان کو دی گئی مالی امداد کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ تاہم، آج آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قسط کی منظوری کے بعد بھارت کو ایک اور میدان میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے دونوں فریقین نے 25 مارچ کو 39 ماہ کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا، جس میں کاربن لیوی متعارف کرانے، بجلی کے نرخوں میں بروقت ترمیم، پانی کی قیمتوں میں اضافہ اور آٹوموبائل سیکٹر کی لبرلائزیشن سمیت متعدد اصلاحات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

عملے کی سطح کے معاہدے میں 28 ماہ کا ایک نیا آر ایس ایف انتظام بھی شامل تھا، جس میں مجموعی طور پر تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ڈالر (ایک ارب خصوصی ڈرائنگ رائٹس، یا ایس ڈی آرز) تک رسائی فراہم کی گئی تھی۔

اس طرح آئی ایم ایف کی امداد کا مجموعی حجم 8 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، بیل آؤٹ پیکیج کے 2 سالہ جائزے اور تقسیم کے شیڈول کے برعکس اضافی آر ایس ایف فنانسنگ مخصوص منصوبوں کی تکمیل اور ماحولیاتی لچک پیدا کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کی تکمیل پر تقسیم سے مشروط ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.