بچوں کیلئے مخصوص بستر استعمال کرنے پر پابندی، الرٹ جاری

image

نیویارک: امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے مخصوص بستر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

امریکہ کے کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے نوزائیدہ بچوں کے والدین سے بنائے گئے مخصوص بستر “نیوبورن لاؤنجرز” کا استعمال بند کرنے کا کہا ہے۔

نیوبورن لاؤنجرز کی وجہ سے 2 بچوں کی افسوسناک موت کے بعد سی پی ایس سی نے ایک بار پھر وارننگ جاری کی ہے کہ ایسے بستروں کو خریدنے سے پرہیز کریں۔

and The Boppy Company Urge Consumers to Stop Using Recalled Boppy Newborn Loungers and Urge Online Marketplaces to Stop Selling the Recalled Product; Two Additional Infant Deaths Reported Shortly After 2021 Recall

Full release: https://t.co/o6uQkouRlo pic.twitter.com/1X5CHVAKlc

— US Consumer Product Safety Commission (@USCPSC) June 6, 2023

لاؤنجرز بستر تیار کرنے والی  دی بوبی کمپنی نے بھی ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کی حمایت کی اور بتایا کہ لاؤنجرز میں اگر نوزائیدہ لڑھک کر الٹا ہوجائے، حرکت کرے یا بستر ایسی پوزیشن میں رکھا ہو جس سے سانس لینے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہو تو بچے کا دم گھٹنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2015 اور 2020 کے درمیان نیوبورن لاؤنجرز کیوجہ سے آٹھ بچوں کی اموات ہوئی تھیں جس کے بعد 2021 میں 30 لاکھ سے زیادہ لاؤنجرز کو دکانوں سے واپس اٹھا لیا گیا تھا اور ان کی خرید و فروخت کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا تاہم آن لائن مارکیٹنگ بحال رکھی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.