آگے خالی کرسیاں ہوتے ہوئے بھی پیچھے جا بیٹھے رہے؟ استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری منہ کیوں چھپاتے رہے؟

image

تحریک انصاف سے دستبردار ہونے والے مشہو سیاستدانوں کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں کافی چہرے اداس دکھائی دیے۔ فواد چوہدری تو آگے کی نشستیں خالی ہونے کے باوجود پیچھے جا بیٹھے اور مسلسل چہرے پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بھی فواد چوہدری کا ہاتھ ان کے چہرے پر تھا جیسے گہری سوچ میں ڈوبے ہوں۔ بی بی سی کے آرٹیکل کے مطابق صحافیوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ لگتا ہے کسی نے ان کو یہاں زبردستی بٹھایا ہے۔

فواد چوہدری کے علاوہ مراد راس، علی زیدی کے چہر بھی افسردہ تھے۔ یہاں تک کہ جہانگیر ترین بھی زیادہ خوش نظر نہیں آرہے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.