بجٹ 2024: اب ڈالر چھپانے والا جیل جائے گا کیونکہ ۔۔ حکومت نے بڑا کونسا فیصلہ کرلیا؟

image

حکومت نے مالی سال 24-2023ء کے بجٹ کے ساتھ کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا کے علاوہ 1 لاکھ ڈالرز لانے کی چھوٹ کے اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہو گی۔

ان قوانین کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے 1 سال کے دوران 1 لاکھ ڈالرز تک ساتھ لا سکیں گے۔ملک میں 1 لاکھ ڈالرز تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

اس وقت 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر پاکستان لائی جا سکتی ہے۔نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ڈالرز کی قلت کی وجہ سے قیمت 300 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے، ملک میں کئی لوگ قیمتیں بڑھنے کے لالچ میں ڈالر مارکیٹ سے خرید کر ذخیرہ کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے قلت بڑھ جاتی ہے جس کو روکنے کیلئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.