مقروض افراد کی بیواؤں کے 10 لاکھ روپے کے قرضے حکومت ادا کرے گی

image

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیوٹیوٹ (ای او بی آئی) کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والے پنشنرز کی کم سے کم پنشن کو 8500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مقروض افراد کی بیواؤں کے 10 لاکھ روپے کے قرضے حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے بجٹ تقریر میں کہا کہ قومی بچت کے شہدا اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.