طوفان بائپر جوائے کراچی کے قریب آنے والا ہے ۔۔ پاکستان میں کہاں کہاں اور کتنی بارش ہوگی؟

image

بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا، کراچی میں 14 اور 15 جون کو آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور ابھی کراچی کے جنوب سے 600 کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کےدرمیان ہے۔

ماہرین کے مطابق 14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہر کو طوفان جنوب مشرقی سندھ اور بھارتی گجرات کو عبورکرےگا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے ساحلی پٹی پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پرشدید بارش بھی ہوسکتی ہے جہاں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 13 سے17 جون تک موسلادھاربارش کا امکان ہے جب کہ ان علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کاکہنا ہے کہ طوفان کا رخ طے ہوچکا ہے کہ وہ شمال مشرق کی جانب ہی رہے گا، طوفان 15 جون کو کیٹی سے ٹکرائے گا۔جن علاقوں سے طوفان گزرتا ہے وہاں 300 سے 400 ملی میٹر بارش متوقع ہوتی ہے اسی لیے جنوب مشرقی سندھ میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپور خاص اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان سے کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان میں تیز بارش متوقع ہے، طوفان کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے اور ہوائیں انتہائی شدید ہیں اس لیے کراچی میں 14 یا 15 جون کو آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ یہ خاصہ طاقتور سسٹم ہے جو کراچی کے قریب سے گزرے گا اس سے شہر میں کم از کم 50 یا پھر 100 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.