ٹریکٹر اور جیپ کھینچ لیتی ہے اور ۔۔ موٹرسائیکل کو کھلونوں کی طرح اٹھانے والی باہمت پاکستانی خاتون کون ہے؟

image

ٹیلنٹ اور ہنر کسی کی میراث نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو کوئی نہ کوئی صلاحیت دیکر پیدا کیا ہے، کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کو اپنے اندر دفن کرلیتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے ہنر سے دنیا کو حیران کردیتے ہیں، ایسی ہی ایک خاتون کے بارے میں ہم آپ کو بتائینگے جس کا ٹیلنٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیا کی ایک باہمت خاتون اینٹوں کے بھٹے پر کام کے ساتھ ساتھ اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔

چونیاں کے نواحی گاؤں کی محنت کش خاتون بھٹے پر اینٹیں نکال کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے علاوہ شانوں پر رسی باندھ کر ٹریکٹر اور جیپ کھینچ لیتی ہیں اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھا لیتی ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں بھٹے پر محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں اوراہل خانہ کی غربت کو کم کرنے میں دن بھر کوشاں رہتی ہیں۔

ٹریکٹر جیپ اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی محنت کش خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں۔ یہ خاتون سیمنٹ کی بوری اٹھانے کے علاوہ ہاتھ پر اینٹ رکھ کر توڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.