پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ایک خاتون ڈاکٹر منظر عام پر آئی ہیں جنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنے سر پر کامیابی کا تاج سجا لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس دلچسپ آرٹیکل میں آپ کو انہی ڈاکٹر کے بارے میں چند مخصوص باتیں بتانے جا رہے ہیں۔ یہ ویسے تو میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں مگر اب ماڈلنگ کر کے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔
مس یونیورسل پاکستان کا نام کپوتاخی چنچلا ہے۔ گذشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو لاہور کے پرائیوٹ ہوٹل میں منعقد ہونے والی منفرد تقریب میں کپوتاخی چنچلا نے مس پاکستان یونیورسل 2023 کا ایوارڈ حاصل کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے۔
خاتون ڈاکٹر سے متعلق مزید جانیں گے کہ انہوں نے ڈاکٹری کی تعلیم جامعہ آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال سے حاصل کی۔ آج وہ کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
مس یونیورسل پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کپوتاخی چنچلا نے بتایا کہ وہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہیں۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ کراچی میں مقیم رہیں۔ ان کے باقی رشتہ دار بیرونی ملک مقیم ہیں۔
مزید انہوں نے اپنے دلچسپ نام سے متعلق بتایا کہ ان کے نام میں کپوت کا مطلب ہے کبوتر، آکھی سے مراد آنکھیں جبکہ چنچلا کا مطلب شرارتی ہے۔
کپوتاخی چنچلا کے مس پاکستان یونیورسل بننے کی خبر پورے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ ان کی اس مقبولیت کا اثر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک جا پہنچا ہے جس کے باعث ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔