اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

image

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی افسوس ناک واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی کے دوران پیش آیا۔ راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی جس کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ٹوئٹ کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کی ابتر حالت تصاویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.