پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت

image

پنجاب  کے گورنرمحمد بلیغ الرحمٰن نے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور پالیسی کے مطابق خالی سیٹوں پر ہومیوپیتھیک ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں۔

علاوہ ازیں قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

وفد نے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کی توجہ سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی خالی سیٹوں پر دلائی۔

وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹیچنگ ہسپتالوں، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں۔

قومی کونسل برائے ہومیوپیتھی کے وفد کا کہنا ہے کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سے محروم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.