چارسدہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نجی بینک کا سسٹم بند ہونےکی وجہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ بھی پریشان رہی، اس دوران بابڑہ ہائی اسکول میں خواتین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکار خواتین کو لاٹھی سے دھکیلتے رہے اور لاٹھیاں بھی برسائیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے چند روز قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم جاری کی تھی، عید سے قبل رقم کے حصول کیلئے بڑی تعداد میں آنے والی خواتین پر پولیس اہلکاروں نے ڈنڈے برساے اور دھکے بھی دیئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رقم لینے کیلئے آنے والی خواتین کو پولیس اہلکار ایک ہال نما کمرے میں ڈنڈے ماررہے ہیں اور خواتین میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔