اپنی بیساکھیوں سے شیطان کو کنکریاں ماروں گا ۔۔ ایک ٹانگ سے معذور پاکستانی حج کے لئے پہنچ گیا، یہ شخص کیسے معذور ہوا؟

image

"دن گن رہا ہوں جب میدان عرفات میں اللہ کے سامنے کھڑا ہوں گا۔ میں پُرجوش ہوں کہ اپنی بیساکھیوں سے شیطان (جمرات) کو خود کنکریاں ماروں گا"۔

یہ کہنا ہے حج ادائیگی کے لیے جانے والے 43 سالہ پاکستانی محمد شفیق کا جنھوں نے اپنی معذوری کو اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور بیساکھیوں کے سہارے حج کے لئے مکہ پہنچ گئے۔

محمد شفیق نے بتایا کہ 30 سال پہلے وہ ایک خوفناک بس حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کا پاؤں کاٹ دیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے لئے وہ کافی سالوں سے بچت کررہے تھے اور بالآخر ان کا جذبہ رنگ لایا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.