پی آئی اے نے عیدالاضحی کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
قومی ایئر لائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت دی جارہی ہے، تمام اندرون ملک پروازوں پر مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔
یہ رعایت عید کی چھٹیوں 30 جون سے یکم جولائی کے دوران نافذ العمل ہو گی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 29 جولائی کو منائی جائے گی جس کی وجہ سے ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں عید تہوار کے موقع پر پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ کئی بار ضرورت کے تحت خصوصی پروازیں بھی چلائی جاتی ہیں۔
عید کے موقع پر پاکستان ریلویز کی طرف سے بھی پردیسیوں کو اپنوں سے ملانے کیلئے خاص طور پر عید ٹرینیں چلائی جاتی ہیں جس سے مسافروں کو بڑی حد تک آسانی ہوجاتی ہے۔