عید قرباں قریب آتے ہی جانوروں کی آمد کے ساتھ ساتھ جانوروں کی شرارتوں اور ہوشیاریوں کی ویڈیوز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، چالاکی سے رسی کھولنے والے جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان میں عیدالاضحی 29 جون کو منائی جائے گی، عید قرباں پر سنت ابراہیمی کے تحت قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
اہل اسلام ہر سال کی طرح اس بار بھی قربانی کیلئے پرجوش ہیں تاہم ملک میں مہنگائی کی وجہ سے امسال گزشتہ برسوں کی نسبت جانوروں کی خریداری کا رجحان کافی کم دیکھا جارہا ہے ۔
عید قرباں کے موقع پر رسی تڑواکر بھاگنے کے واقعات تو عام ہیں لیکن کراچی میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے دوران قربانی کے جانوروں کی چوریوں کے واقعات بھی منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہوشیار جانوروں کی چالاکیاں بھی سامنے آرہی ہیں۔
اس ویڈیو میں ایک ہوشیار جانور کھرلی کی مدد سے اپنے منہ پر بندھی رسی کھول کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے جس کو موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر دوبارہ کھونٹے سے باندھ دیا۔