دبئی میں نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں۔۔ کس موضوع پر بات کی جارہی ہے؟ خبریں سرگرم

image

جنگ نیوز کے مطابق ملک کے 3 بار وزیر اظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف کی دبئی میں مخٹلف ممالک کے عہدیداروں اور ملکی پارٹی کے سربراہوں سے خصوصی ملاقاتیں جاری ہیں۔

جنگ کے مطابق نواز شریف کی ان خصوصی ملاقاتوں کا موضوع سیاست سے زیادہ ملکی معیشت ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں ن لیگ کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے عہدیدار بھی شریک ہیں جو پاکستان کی معیشت میں اپنے تعاون کا یقین دلا رہے ہیں اس کے علاوہ عالمی سیاست میں اپنا اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں

میڈیا پر سرگرم خبروں میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی خبریں بھی شامل ہیں۔ امکان غالب ہے کہ آنے والے دنوں میں سابق صدر آسف علی زرداری، نواز شریف سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ نواز شریف کی ملاقاتوں کا مقصد باوثوق ذرائع نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کا حل تلاش کرنا قرار دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.