عید قرباں ۔۔ کس ملک میں کونسے جانور کی قربانی کی جاتی ہے ؟

image

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بھارت ، افغانستان اورپاکستان میں عید الاضحی کے موقع پر مختلف جانوروں کو قربان کیا جاتا ہے، کہیں کسی کو اونٹ پسند ہے تو کوئی دنبہ ذبح کرنا پسند کرتا ہے۔۔۔ آج ہم آپ کو ان پانچ ممالک میں جانوروں کی قربانی کے حوالے سے بتائینگے کہ کس ملک میں کونسا جانور اللہ کی راہ میں قربان کیا جاتا ہے۔

سورۃ حج میں ہے:ترجمہ:۔”اور ہم نے تمہارے لیے قربانی کے اُونٹوں کو عبادتِ اِلٰہی کی نشانی اور یادگار مقرر کیا ہے، ان میں تمہارے لیے اور بھی فائدے ہیں، سو تم اُن کو نحر کرتے وقت قطار میں کھڑا کرکے اُن پر اللہ کا نام لیا کرو اور پھر جب وہ اپنے پہلو پر گر پڑیں تو اُن کے گوشت میں سے تم خود بھی کھانا چاہو تو کھاوٴ اور فقیر کو بھی کھلاوٴ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحی کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔عیدالاضحی عید الفطر سے بڑی اورافضل عیدہے، حج مکمل ہونے کے بعد قربانی کی جاتی ہے، قرآنِ کریم میں تقریباً نصف دَرجن آیاتِ مبارکہ میں قربانی کی حقیقت ، حکمت اور فضیلت بیان کی گئی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں عید الاضحی کے موقع پر الگ الگ جانور قربان کئے جاتے ہیں اور الگ الگ طریقے سے ہی قربانی کی جاتی ہے۔

حج کے موقع پر سعودی عرب میں ہرسال لاکھوں کی تعدادمیں جانور قربان کئے جاتے ہیں اور یہاں زیادہ تر مینڈھا اور اونٹ قربان کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے جانور منگوائے جاتے ہیں اور اللہ کی راہ میں قربان کئے جاتے ہیں۔

سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی دنبہ اور اونٹ قربان کرنے کا رجحان زیادہ ہے اور یہاں بھی ہرسال لاکھوں جانور قربان کئے جاتے ہیں اور دنیا کے کئی ممالک سے جانور یہاں منگواجاتے ہیں۔

بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمان عید الاضحی کے موقع پر بھی بھارت سرکاری کی پابندیوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ، یہاں گائے پر مقدس ماننے کی وجہ سے گائے کی قربانی پر اکثر تنازعات سامنے آتے ہیں جبکہ گھروں پر قربانی پر بھی قدغن لگادی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود بھارت میں بچھڑے اوربکرے کی قربانی زیادہ کی جاتی ہے۔

جنگ زدہ افغانستان میں بھی ہر سال عید الاضحی پر جانور قربان کئے جاتے ہیں اور یہاں دیگر ممالک کی نسبت بکرے قربان کرنے کا رجحان زیادہ ہے لیکن اس کے ساتھ اونٹ، دنبہ اور دیگر جانور بھی قربان کئے جاتے ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں بھی قربانی کی جاتی ہے اور یہاں لوگ بکرے، دبنے اور گائے کی قربانی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جبکہ اونٹ بھی قربان کئے جاتے ہیں اور بعض لوگ یاک اور دیگر نایاب جانور بھی راہ خدا میں قربان کرتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.