گزشتہ روز حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف، پاکستان کو 3 ارب مالیت کا قرضہ دے گا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔ اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر نے تقریب میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ پارلیمنٹ نے معاشی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیکس آمدن بڑھانے کیلیے اہم اقدامات کیے۔ پارلیمنٹ نے پاکستان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھائے اور ٹیکس کی رعایت محدود کی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو ماہدہ طے پاجانے پر منارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ کے بعد توانائی کی اصلاحات بہتر بنائی جائیں گی، سماجی شعبے کے لئے فنڈز جاری کیے جائیں گے اور ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔