پچھلے دنوں آنے والے طوفان بپر جوائے کا رخ مڑ گیا تو بارشوں کو ترستے شہریوں کے ارمانوں پر اوس گر گئی۔ البتہ محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر خوشی کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات نےکراچی میں 7 اور 8 جولائی کو گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق7 اور 8جولائی کو شہر بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے کیوں کہ مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کیروشنی میں بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
ان ہواؤں کی وجہ سے جہاں ملک کے دیگر شہروں میں بارشیں برسیں گی وہیں کراچی میں بھی تیز اور موسلادھار بارشیں ہوں گی۔