عید پر گوشت اتنا کھایا کہ اسپتال پہنچ گئے ۔۔ پنجاب میں عوام کی کتنی بڑی تعداد قربانی کا گوشت کھا کر اسپتال پہنچ گئی؟

image

عید الاضحیٰ کا اصل مقصد تو جذبہ قربانی کو بیدار کرنا ہے لیکن افسوس لوگ اس عظیم دن کو صرف کھانے پینے سے منسوب کردیتے ہیں۔ نتیجتاً بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس عید الضحیٰ کے موقع پر پنجاب میں ہوا۔

پنجاب اور لاہور میں عید کی تعطیلات کے دوران مریضوں کی خاصی آمد کے باعث سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تقریباً 18,000 افراد معدے کے مسائل میں مبتلا ہوئے جن کی بڑی وجہ عیدالاضحی کے مذہبی تہوار کے دوران گوشت اور دیگر کھانے پینے کے دوران زیادہ کھانے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوئی۔

لاہور کے بڑے ہسپتالوں بشمول میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال، جناح ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال میں تین دن کے دوران مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہوئی۔

عید کی چھٹیوں میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں تقریباً 18,000 مریض معدے کے مسائل کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ایمرجنسی وارڈز پیٹ کے درد اور متعلقہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے بھر گئے تھے۔ صرف لاہور میں عید کے پہلے دو دنوں کے دوران چھ بڑے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں 2000 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں بچوں کی بھی خاصی تعداد شامل تھی۔

پنجاب کے محکمہ صحت نے گوشت کے ساتھ لیموں اور دہی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور لوگوں کو ہدایت دی کہ زیادہ کھانے سے گریز کریں۔ زیادہ کھانے سے پیدا ہونے والی علامات پر دوائی خریدنے کے لیے بھی شہریوں کی بڑی تعداد دوائیوں کی دکان پر پہنچی ہوئی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.